حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کی جانب سے منعقدہ میگاڈرنک اینڈ ڈرائیو کے تحت 283 مقدمات درج کرلئے گئے۔ سائبرآباد حدود کے 6 مکانات پر 120 ٹریفک عملہ کیساتھ بڑے پیمانے پر نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور سخت کارروائی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس میگا ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں 210 موٹر سیکلوں، 63 کاریں، 7 آٹو رکشا اور 3 بڑے گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ جاریہ ماہ 3122 مقدمات درج کرتے ہوئے 1586 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جن میں 1549 افراد کے خلاف 50,77,800 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا جن میں 35 افراد کو جرمانہ کیساتھ جیل کی سزاء بھی سنائی گئی، جس میں 6 دن کی سزاء قابل ذکر ہے۔ع