ڈرون نظر آنے پر دوبئی ایرپورٹ پر ٹریفک مسدود

   

دوبئی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ جسے بین الاقوامی مسافرین کیلئے ایک انتہائی مصروف ایرپورٹ قرار دیا گیا ہے، گذشتہ دنوں ایرپورٹ کی حدود میں ڈرون دیکھے جانے کے بعد فلائٹس کی آمدورفت روک دی گئی تھی۔ ایرپورٹ حکام کے مطابق جمعہ کے روز 10:13 بجے صبح سے 10:44 بجے صبح تک پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی۔ تاہم بعدازاں انہیں بحال کردیا گیا۔ اس نوعیت کے واقعات پیش آنے کے بعد ڈرونس کے مالکان کیلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہیکہ وہ یونائیٹیڈ عرب امائیریٹس کے جنرل سیول ایوی ایشن اتھاریٹی میں رجسٹریشن کروائیں۔ علاوہ ازیں ان پر یہ پابندی بھی عائد کردی گئی ہیکہ وہ ڈرونس پر کیمرہ یا لیزرس نصب نہ کریں۔ بعض لوگوں کا یہ مشغلہ بن گیا ہیکہ وہ اپنے فرصت کے اوقات میں ڈرونس اڑاتے رہتے ہیں۔