ڈونالڈ ٹرمپ نے ایمگرینٹ اور ورک ویزا کی تحدیدات میں توسیع کردی

,

   

واشنگٹن۔امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روزکرونا وائرس کے بڑھتے اثر کے پیش نظر بعض ورک ویزاس کی اجرائی پر مزید تین ماہ تک روک لگادی ہے۔

جمعرات کے روز ٹرمپ کے لکھے اعلامیہ جس میں ریاست میں جون کے بعد کرونا وائرس کے انفکشن کے بعد سے اضافہ کاروائی تحدیدات اور بے روزگاری کی بڑھتی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ”متحدہ ہائے امریکہ کے لیبر مارکٹ اور امریکیوں کمیونٹیوں کی صحت پر پڑنے والے کویڈ19کے پڑھنے والا جو اثر ہے وہ جاریہ قومی تشویش ہے“۔


عارضی ویزاس
مذکورہ تحدیدات کئی عارضی ویزا خدمات پر بھی روک دئے گئے ہیں جس کا استعمال امریکہ میں بیرونی ممالک سے آکر کام کرنے والے کرتے ہیں‘ ایچ۔1بی ویزا شامل ہے ٹیک سکیٹر میں مشہور ہے

اور ایچ۔2بی ویزیر جو غیر زراعی موسمی ورکرس ہیں۔کلچرل تبادلہ جے۔1ویزاس اور اے یو پیرس اور دیگر جزوقتی ورکرس‘ ویزاس برائے جوڑے ایچ۔1بیاور ایچ۔2بی رکھنے والے‘ اور ایل ویزا جو کمپنیوں کے لئے ہوتے ہیں

تاکہ ملازمین کو امریکہ منتقل کریں اس پر بھی روک لگادی گئی ہے۔

ٹرمپ نے مزیدکہاکہ ”یہ اعلامیہ 31مارچ2021کو ختم ہوگااور ضرورت پڑنے پر جاری بھی رہ سکتا ہے۔سال2020ڈسمبر31کے 15دنوں کے اندر اور ہر 30دنوں کے بعد وہیں یہ اعلامیہ اثر انداز ہے‘

ہوم لینڈ سکیورٹی شل کے سکریٹری کی سکریٹری آف اسٹیٹ اور سکریٹری آف لیبر آپسی بات چیت کے ذریعہ اگر کوئی ضروری تبدیلی لانے کی بات ہے تو کرسکتے ہیں“۔

دی ہل کے بموجب ٹرمپ پر کچھ گوشوں کی جانب سے 2021تک احکامات میں توسیع کے لئے دباؤ ہے‘ کچھ اتحادیوں کاماننا ہے کہ معیشت عالمی وباء سے پوری طرح اب تک بحال نہیں ہوئی ہے۔


سستہ غیرملکی لیبر
د ی ہل کی خبر کے بموجب تحدیدات میں توسیع کرنے کی وکالت کرنے والے ہیڈ برائے گورنمنٹ ریلیشن فیڈریشن فار امریکی ایمگریشن ریفارم آر جے ہاؤ مین نے کہاکہ ”اگر اس اعلامیہ میں غفلت کو منظوری دی گئی تو پھر کمپنیاں سستی غیر ملکی لیبر کا استعمال آسانی کے ساتھ شروع کردیں گے“۔

ہاؤ مین نے مزیدکہاکہ ”اگر منتخب صدر بیڈن جلد بازی کرتے ہیں تو ملک کو اس پر نوٹ لینا چاہئے کہ وہ امریکی ورکرس کے ساتھ کھڑے ہوئے نہیں ہیں“۔

تاہم اس پر بیڈن کی ٹیم کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیاگیاہے۔دی ہل رپورٹ ”مذکورہ منتخب صدر ٹرمپ کی کئی ایمگریشن پالیسیوں کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں مگر معاشت اسی طرح جدوجہد کرتی رہی تو انہیں کم حد تک امریکہ لیبرفورس میں غیر ملکی ورکرس کو شامل کرنے کی منظوری دینا چاہئے جہاں پر لاکھوں امریکی بے روزگار ہیں“۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ ”ہماری معیشت بڑی تیزی کے ساتھ ریکارڈ توڑ انداز میں آگے بڑھ رہی ہے“