ڈیجیٹل گرفتاری کے کالز پر چوکسی کی عوام کو ہدایت

   

فون کٹ کرکے فوری پولیس کو اطلاع دیں: شیکھا گوئل
حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ سی آئی ڈی ڈی جی شیکھا گوئل نے عوام سے کہا کہ وہ ڈیجیٹل گرفتاری کے بارے میں چوکس رہیں اور اگر کوئی انہیں ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر کال کرتا ہے تو اس کال کو کاٹ دیں اور فوراً مقامی پولیس یا سائبر کرائمس میں اطلاع کریں ۔ شیکھا گوئل نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے تلنگانہ میں سائبر جرائم میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سائبر سیکوریٹی بیورو کو 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور سائبر مجرموں سے 176 کروڑ کی وصول کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات میں 1570 سائبر مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ سائبر جرائم تلنگانہ ریاست کے حیدرآباد ، رچہ کنڈہ ، سنگاریڈی اور ورنگل اضلاع میں پیش آرہے ہیں ۔ ڈیجیٹل گرفتاری کے ذریعہ سائبر جرائم پیشہ افراد عوام کو مختلف دھمکیوں کے ذریعہ انہیں لوٹ رہے ہیں ۔ کئی افراد اس فون سے خودکشی بھی کررہے ہیں یا پھر اپنی زندگی بھر کی کمائی اور جائیداد کھو رہے ہیں ۔ عوام محفوظ اور چوکس رہتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہے جب بھی ان کا کال آئے اس کو کال کو فوراً کاٹ دیں اور فوری پولیس کو اس کی اطلاع دیں ۔ ش