واشنگٹن۔ کابل میں دہشت گرد حملے جس میں کئی لوگوں کے بشمول 13امریکی دستے کے سپاہی بھی مارے گئے ہیں‘ اس کے ایک روز بعدائی ایس ائی ایس خراساں کے ایک منصوبہ ساز کو ”جوابی دہشت گرد کاروائی“ میں قتل کیاگیاتھا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی دستوں نے جمعہ کے روز ایک مہم چلاتے ہوئے ائی ایس ائی ایس کے منصوبہ ساز کو نشانہ بنایا او رابتداء میں اس بات کا اشارہ ملا ہے کہ وہ ”نشانہ بنایاگیا اورمارا گیا“ ہے۔
بحریہ کپتان بل اربن نے کہاکہ ”امریکی فوجی دستو ں نے افغانستان کے صوبہ نانگھاٹ میں بغیر پائلٹ کے فضائی حملہ انجام دیا اور اپنے ہدف کو مارڈالا ہے“۔
اس بیان میں کہاگیا ہے کہ ”کسی شہری کے مارے جانے کی ہمیں کوئی جانکاری نہیں ملی ہے“۔جمعرات کے روزایک خود کش بمبار او رائی ایس ائی ایس کے متعدد بندوق بمبار وں نے کابل ائیرپورٹ پر حملے کے ذریعہ 169افغان شہری اور13امریکی سپاہی مارے گئے ہیں۔
اس حملے کی جمعرات کے روز ائی ایس کے پی نے ذمہ داری تسلیم کی ہے۔
جمعرات کے روز امریکی صدر اس دہشت گرد حملے پر ردعمل پیش کرنے کی بات کہی تھی نے کہاکہ ”ہم معاف نہیں کریں گے۔ کم نہیں بھولیں گے۔
ہم تمہیں ڈھونڈے گیں اور اس کی سزادیں گے“۔