Thursday , July 2 2020

کالاپتھر قتل کیس کا ملزم گرفتار

حیدرآباد : ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے کالاپتھر قتل واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔30 سالہ محمد عبدالرؤف ساکن بریانی شاہ ٹیکری نے ثمرین بیگم سے شادی کی تھی جبکہ خاتون کا پہلا شوہر ممتاز علی اپنی سابقہ بیوی کی شادی کا سخت مخالف ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ممتاز علی جو اس کیس کا کلیدی ملزم ہے، اکثر عبدالرؤف سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔ ممتاز علی نے عبدالرؤف کے قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ 26 جون کی شب ایک ہی محلہ کے ساکن عبدالرؤف اور ممتاز علی کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی۔ ممتاز علی نے رؤف کے سر پر وزنی شئے سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عبدالرؤف برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جس کے بعد ممتاز فرار ہوگیاتھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT