حیدرآباد۔ مقامی لوگوں کی جانب سے چیتا کو دیکھنے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد گچی باؤلی کواریڈار میں خوف اور دہشت ماحول پھیل گیاہے۔
ذرائع کے بموجب رنگا ریڈی ضلع فارسٹ عہدیداروں کو گچی باؤلی کے روڈ مسٹری کالج برائے سماجی امور میں چیتا کے داخل ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔
کالج میں جھاڑوں لگانے والی کلاوتی نے کالج کیمپس میں دیکھا کہ چیتا کتے کو مار رہا ہے‘ خوف کے عالم میں وہ موقع سے فرار ہوگئی۔
کالج کے سکریٹری بی ایس راجو نے فوری رنگا ریڈی ضلع ڈی ایف او بھیما نائیک کو خبردار کیا‘ جس پر فارسٹ عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کالج پہنچی تھی۔
ابتدائی جانچ میں مذکورہ عہدیداروں کو کالج کی سیڑھیوں پر خون کے نشان دستیاب ہوئے ہیں۔
مذکورہ فارسٹ محکمہ چیتا کی حمل ونقل پر نظر رکھنے کے لئے کالج کے کیمپس اور اس کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ بنارہا ہے