پرینکا گاندھی کی مہم کی تائید، گاندھی بھون میں جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد 21 فروری (سیاست نیوز) کانگریس قائد پرینکا گاندھی کی جانب سے شروع کردہ مہم ’’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘‘ کے ضمن میں تلنگانہ مہیلا کانگریس نے پروگرام منعقد کیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پرینکا گاندھی کی مہم سے متعلق آڈیو جاری کیا۔ صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ نے صدارت کی۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ پرینکا گاندھی نے شکتی یاترا کے حصہ کے طور پر لڑکیوں اور خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کی مہم شروع کی ۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس مہم کے ذریعہ خواتین باشعور ہورہی ہیں۔ کانگریس میں خواتین کو غیرمعمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ پارٹی عہدوں اور سرکاری عہدوں میں مناسب نمائندگی کے علاوہ پارٹی کے قومی عہدوں پر مہیلا قائدین فائز ہیں۔ کانگریس نے پرتیبھا پاٹل کو ملک کے صدرجمہوریہ کے عہدہ پر فائز کیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ خواتین کی جدوجہد کے نتیجہ میں تلنگانہ ریاست تشکیل پائی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کے سی آر حکومت کی پہلی وزارت میں ایک بھی خاتون کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ کانگریس برسر اقتدار آنے پر 4 خاتون وزراء کو اہم قلمدان دیئے جائیں گے۔ سنیتا راؤ نے کہاکہ خواتین کو باشعور کرنے میں پرینکا گاندھی کی مہم نے غیرمعمولی رول ادا کیا ہے۔ تلنگانہ کے ہر ضلع میں یہ مہم چلائی جائے گی۔ ر