کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی کتاب کا اجراء، اسد الدین اویسی کی شرکت

,

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس سینئر لیڈر سلمان خورشید کی تحریر کردہ کتاب ”Visible Muslim“ کا آ ج رسم اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی سمیت کئی معززین بھی شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسداویسی نے کہا کہ اس ملک میں رہنے والے ہر باشندہ کو آئینی حقوق دئے گئے ہیں ان حقوق کے تحفظ کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے بیان ”ٹھوک دیں گے“ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ چوبیس کروڑ سے زائد عوام والی ریاست کے وزیر اعلی کو اس طرح کا بیان زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ داڑھی ٹوپی کرتا یا پاجامہ اسکارف حجاب یہ مسلمانو ں کی شناخت ہیں۔ وزیبل مسلمس کی پہچان ہے۔مگر ان کے ساتھ کہیں نہ کہیں زیادتی ہورہی ہے۔ اسد اویسی نے کہا کہ مغربی بنگال کی ایک رکن پارلیمنٹ نے ماتھے پر سندور لگایا اسی طرح ایک 18سال کی مسلم لڑکی نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ان دونوں واقعات کے الگ پہلو ہیں۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئر، سابق چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نسیم احمد زیدی، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب، ڈاکٹر رخشندہ جلیل او ردیگر شامل تھے۔