کانگریس رہنما جیا ٹھاکر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں تیسری بار توسیع کو چیلنج کرتے ہوئے جمعرات کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ مدت میں بار بار اضافہ کرکے ملک کے جمہوری عمل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نافذ کرنے والی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔