28 ڈسمبر کو ضلعی و منڈل سطح پر پارٹی پرچم کشائی کی ہدایت: ریونت ریڈی
حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے 28 ڈسمبر کو کانگریس کے 137 ویں یوم تاسیس کے جشن کو بڑے پیمانے پر منانے اضلاع اور منڈل کانگریس کمیٹیوں کے دفاتر پر پارٹی پرچم کشائی کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر قائدین کو تہنیت پیش کرنے اور مختلف پروگرامس کے ذریعہ کانگریس پارٹی کی خدمات کو نئی نسل سے واقف کرانے پر زور دیا۔ آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال رکن پارلیمنٹ نے ملک کے تمام صدور پردیش کانگریس کمیٹی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کانگریس کی 137 ویں یوم تاسیس پروگرامس کو بڑے پیمانے پر منانے کی ہدایت دی، جس پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے پارٹی کے تمام قائدین کو ہدایت دی کہ وہ 28 ڈسمبر کو اضلاع، منڈل اور دیہی سطح پر بڑے پیمانے پر جشن کا اہتمام کریں۔ اس پروگرام میں پارٹی کی تمام محاذی تنظیموں کو بھی بڑے پیمانے پر حصہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے انعقاد کئے گئے۔ پروگرامس کی تصاویر پیپرکلپس اور ویڈیوز کو گاندھی بھون روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو ملک کی آزادی کیلئے کامیاب تحریک چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ تحریک کے دوران کانگریس کے قائدین نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں سے نوجوان نسل کو واقف کراتے ہوئے ملک میں جو غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کو دور کرنے اور سماج کے تمام طبقات میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ن