ظہیرآباد ۔ 23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوتھ کانگریس کے ضلع انچارج ترون گوڑ اور ضلع صدر ادے شنکر پاٹل نے نوجوانوں سے حیدرآباد یوتھ ڈیکلریشن کے تحت یوتھ کانگریس کے زیراہتمام منعقد ہونے والے راجیو گاندھی یوتھ آن لائن کوئز مقابلے میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شیو سینا ریڈی کی دعوت پر حلقہ صدر نریش گوڑ کی قیادت میں جمعہ کے روز ظہیرآباد قصبہ میں یوتھ کانگریس قائدین کے ساتھ آن لائن کوئز مقابلے کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کوئز مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمندوں سے کہا گیا کہ وہ یکم جولائی تک 7661899899 نمبر پر مس کال کر کے اپنے نام کی تفصیلات درج کرائیں۔ کوئز مقابلہ 2 جولائی کو آن لائن منعقد کیا جائے گا۔ 16سال سے لے کر 35 سال کی عمر کے مرد و خواتین اس کوئز مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے قوی امید ظاہر کی کہ کوئز مقابلے کو ریاست بھر میں بے مثال ردعمل ملے گا۔ نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کوئز مقابلے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ریاست کی ہر اسمبلی میں پہلا انعام ایک لیپ ٹاپ ، دوسرا انعام موبائل فون ، تیسرا انعام ایک ٹیب ہے اور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر اسمبلی کو ایک الیکٹرک اسکوٹر دیا جائے گا۔ ان کے ساتھ طرح طرح کے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اس پروگرام میں ضلع اور حلقہ کمیٹی کے ارکان بنوتھو راجو، ملیکارجن، محمد ظہیر، ملیکارجن، ببلو نریش، ابھیلاش، محمد شکیف، رام چندر ریڈی، پرشانت، سنتوش ریڈی، سریش، تیجا، سوراج، نرسمہا اور دیگر نے شرکت کی۔