بلاسپور : کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل اے بامبر ٹھاکر کو بلاس پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی ہے۔ واقعہ کے بعد بامبر ٹھاکر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہولی کے دن ہماچل پردیش کے بلاس پور سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی بامبر ٹھاکر کو بلاس پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی ہے۔ واقعہ کے بعد بامبر ٹھاکر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے سابق ایم ایل اے کے پی ایس او بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے اس سلسلے میں کہا کہ انہوں نے بامبر ٹھاکر سے بات کی اور انہیں بہتر علاج کے لیے ایمس میں داخل ہونے کو کہا لیکن وہ صرف آئی سی ایم سی میں ہی علاج کروانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی جلد از جلد شناخت کی جائے۔