کانگریس کے ساتھ شامل ہونے کے لئے جموں کشمیر کے مزیدکانگریسی قائدین کااستعفیٰ

,

   

سری نگر۔ غلام نبی آزاد کی حمایت میں چہارشنبہ کے روم جموں او رکشمیر کے ایک درجن سے زائد پارٹی ورکرس اور کانگریس کے سینئر لیڈران نے استعفیٰ دیا ہے۔

ا س گروپ کی نمائندگی کرنیو الے جموں کشمیر کانگریس کے سابق صدر اورمنسٹر پیر زادہ سعید نے کہاکہ 35سالوں سے زائد وابستہ کے بعد پارٹی کو چھوڑنے کا صدمہ محسوس ہورہا ہے۔

سعید نے کہاکہ ”کانگریس اعلی کمان کی غلط پالیسیوں کی وجہہ سے پارٹی سکڑ گئی ہے۔

ہم نے فیصلہ کیاہے کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کو مستحکم کرنے اور بری طرح متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے آزاد کے ساتھ شامل ہوجائیں“۔

استعفیٰ دینے والوں میں اہم محمد مظفر پیری‘ سابق رکن اسمبلی اور جموں کشمیر کانگریس کے سابق نائب صدر‘ اور حاجی عبدالغنبی خان‘ کانگریس کے ضلع سری نگر صدر شامل ہیں۔