کانگریس ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں بتکماںفیسٹول منایا گیا

   

حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں آج بتکماں تہوار منایا گیا۔ مہیلا کانگریس کی صدر سنیتا راؤ، رکن اسمبلی سیتکا اور دیگر قائدین نے بتکماں تقاریب میں حصہ لیا۔ ریاست بھر میں بتکماں تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے دفاتر میں اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ گاندھی بھون میں بتکماں کیلئے خصوصی سجاوٹ کی گئی اور بڑی تعداد میں مہیلا کانگریس کے کارکنوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سیتکا اور دوسروں نے بتکماں کھیلا اور تلنگانہ میں عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ر

کانگریس پارٹی نے منوگوڑ اسمبلی حلقہ کی انتخابی مہم میں خواتین کو کانگریس کی تائید کی ترغیب دینے کیلئے ہر گاؤں میں بتکماں پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ر