ناقص پیسٹ ضبط، محکمہ فوڈ سیفٹی، جی ایچ ایم سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی
حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں ناقص اور ملاوٹی اشیاء کے خلاف جاری کارروائیوں کے باوجود ملاوٹ خور افراد دن بہ دن منظر عام پر آتے جارہے ہیں۔ فوڈ سیفٹی کے علاوہ جی ایچ ایم سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں ۔ اس طرح کی ایک کارروائی کاٹے دھن صنعتی علاقہ میں کی گئی جہاں کھانے کی اشیاء تیار کرنے والی فیاکٹریاں پائی جاتی ہیں۔ ان فیاکٹریوں کی بھی جانچ کے دوران عہدیداروں کو حیرت ناک نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ عہدیداروں نے فوری طور پر دو فیاکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان
مقامات سے 1400 کیلو ادرک، لہسن پیسٹ کو ضبط کرلیا۔ حکام نے کاٹے دھان علاقہ میں کارروائی کو انجام دینے کے بعد مزید کارروائیوں کا اشارہ دیا ہے حالانکہ ان علاقوں میں مزید ملاوٹی اور ناقص اشیاء اور غذائی اشیاء کی خطرناک انداز سے تیاری کا انکشاف ہوسکتا ہے اور شہریوں کو سنگین حالات سے بچایا جاسکتا ہے۔ فوڈ سیفٹی اور دیگر محکموں کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے ادرک، لہسن کے علاوہ غذائی اشیاء کی تیاری والے کارخانوں اور فیاکٹریوں میں ناقص انتظامات اور عدم صفائی کے انتظامات کا سخت نو ٹ لیا۔ ان فیاکٹریوں میں صفائی کا کوئی موثر نظام نہیں ہے اور نہ ہی کام کرنے والے عملہ کی جانب سے کوئی صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ کھانے کی اشیاء تیار کرنے والے مزدور گٹر کی صفائی کرنے والے دکھائی دیتے ہیں۔ ان حالات میں کھانے کی اشیاء کی تیاری خطرناک نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ حکام نے فیاکٹری کے ذمہ داری کے علاوہ عملہ کو بھی سخت نتائج کا انتباہ دیا۔ ع