کجریوال نے بی جے پی کا ’آپریشن لوٹس‘ناکام بنایا:عآپ

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ دہلی میں وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ’آپریشن لوٹس‘ ناکام بنا دیا ہے اور اب ریاستی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔اے اے پی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایاکہتمام ایم ایل ایز نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ ہم اپنی آخری سانس تک اروند کجریوال کے ساتھ ہیں۔ بی جے پی نے آج یہ خبر پھیلائی کہ آج بہت سارے ‘اے اے پے ’ ایم ایل اے میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے ، جو غلط ثابت ہوئی۔ میٹنگ میں 12 ایم ایل ایز نے بتایا کہ بی جے پی کے شخص نے ہم سے رابطہ کیا کہ ہم عام آدمی پارٹی کو توڑ کر بی جے پی میں چلے جائیں۔ بی جے پی نے ہمارے 40 ایم ایل ایز کو 20-20 کروڑ میں خریدنے پر نظر رکھی تھی، ملک جاننا چاہتا ہے کہ 40 ایم ایل اے کو 20-20 کروڑ کے حساب سے دینے کے لئے 800 کروڑ کہاں سے آئے ؟ عدالت میں اراکین اسمبلی کی گواہی کو ثبوت سمجھا جاتا ہے ۔ وقت آنے پر ملک کے سامنے ایسے ایسے ثبوت رکھیں گے کی بی جے پی لیڈروں کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد تمام ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر وزیر اعلی اروند کجریوال کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم مرتے دم تک ساتھ رہیں گے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے الزام لگارہے ہیں کہ دہلی کے اندر بہت بڑا ایکسائز گھوٹالہ ہوا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا ان کے سب سے بڑے ملزم ہیں۔ اس کے بارے میں بی جے پی کے ترجمان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اب سیسوڈیا کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ پکڑا جائے گا۔ بالکل اسی طرح سی بی آئی نے سیسوڈیا کے خلاف ایک صفحے کی ایف آئی آر درج کی ہے ۔ اس ایف آئی آر میں سب کچھ ذرائع کے حوالے سے ہے ، لیکن اس کی بنیاد پر، سیسوڈیا کی رہائش گاہ، ان کے آبائی گاؤں سمیت 31 مقامات پرسی بی آئی نے چھاپے مارے ۔ اس چھاپے میں سی بی آئی کو رقم، سونا، بے نامی جائیداد اور کسی بھی قسم کا کوئی دستاویز نہیں ملا ہے ۔ اس کے باوجود سیسوڈیا کو گرفتارکرنے کی خبریں ہربحث میں بی جے پی کے ترجمان کررہے ہیں۔