نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کجریوال نے لوگوں سے کام کرنے والی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کام کرنے والی پارٹی ہے اور دوسری طرف گالی دینے والی پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ دس برسوں میں اپنے کام کی بنیاد پر اور آئندہ پانچ برسوں میں کیا کریں گے اس کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔نامزدگی کیلئے روانہ ہونے سے پہلے انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے جا رہے ہیں۔ دہلی کے کونے کونے سے مائیں بہنیں یہاں جمع ہیں۔ یہ سب میرے ساتھ نامزدگی کے لیے جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جہاں سے بھی ہو نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں تاکہ اس بار بھی تاریخی فتح ہو۔