کجریوال کی آج جیل جانے سے بچنے کی کوشش ناکام

   

نئی دہلی : مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی 2 جون کو تہاڑ جیل انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی سے بچنے کی آخری کوشش ہفتہ کو ناکام ثابت ہوئی۔ خصوصی عدالت نے طبی بنیادوں پر چیف منسٹر کی 7 دن کیلئے عبوری ضمانت سات دن کی توسیع کی درخواست پر 5 جون تک فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ راؤز ایونیو میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے معاملات سے متعلق کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ وہ عبوری ضمانت پر اپنا فیصلہ 5 جون کو سنائے گی۔ خصوصی عدالت نے آج اپنا فیصلہ سنانے کے لیے کجریوال کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔ ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ اس کی اگلی سماعت 7 جون کو ہوگی۔