بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حیدرآباد پر نظریں؟

   

حیدرآباد ۔16۔(سیاست نیوز)تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی ہر شعبہ میں مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مختلف ممالک کی عالمی سطح پر مشہور و مقبول کمپنیاں حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔حیدرآباد کا رئیل اسٹیٹ کا شعبہ بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہ وگیا ہے ۔ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں حیدرآباد پراپرٹی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر اپنی سرگرمیاں انجام دینے کیلئے قطار میں لگی ہوئی ہیں ۔ شہر نے اس سال کے پہلے نو مہینوں میں کل آفس اسپیس یعنی دفاتر کیلئے جگہ کی فراہمی میں 14% حصہ ادا کیا ہے۔ حیدرآباد کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں مائیکروسافٹ اور فیس بک کا ہندوستانی ہیڈکوارٹر ہے۔ اب بڑے کیمپس کے ساتھ نئی کمپنیاں بھی حیدرآباد میں اپنے دفاتر قائم کرنے میں گہری دلچسپی دکھا رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں ہائی ٹیک سٹی ‘ گچی باولی اور رائے درگ جیسے اہم علاقوں میں اپنے دفاتر اور کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حیدرآباد کا رخ کرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں قابل ذکر حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کفایتی ہے‘شہر میں ماہر اور باصلاحت افرادی قوت کا حصول آسان ہے جبکہ شہر میں بہترین اور عصری انفرا اسٹرکچر کا بھی دستیاب ہونا شامل ہے۔