کجریوال کے دورہ سے پہلے خالصتان زندہ باد کے نعرے

   

جالندھر: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جالندھر کے دورے سے عین قبل چہارشنبہ کو جالندھر کے دیوی تالاب مندر کے نزدیک واقع گوشالا کے نزدیک گلی میں ایک گھر کی دیوار پر ‘خالصتان زندہ باد’ کے نعرے لکھے ہوئے ملے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقع پر پہنچی اور خالصتانی نعروں کو اسپرے پینٹ سے صاف کیا۔