کرتار پور یاتریوں سے 20 ڈالر کی وصولی قبول نہیں

   

٭ پنجاب کے چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ہم نے حکومت ہند کو مطلع کردیا ہیکہ ہمیں کرتار پور صاحب گردوارہ جانے کیلئے سرویس چارج کے طور پر یاتریوں سے 20 ڈالر وصول کرنے پاکستان کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔ امریندر سنگھ ڈیرا بابا نانک ، گرداس پور کا دورہ کررہے ہیں تاکہ کرتار پور کاریڈر کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لے سکے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پراجکٹ 30 اکٹوبر کی قطعی مہلت تک مکمل کرلیا جائے گا۔ کرتارپور پراجکٹ کی شروعات کے وقت یاتریوں سے سرویس چارج کی وصولی کی بات نہیں ہوئی تھی۔