کرسمس کے موقع پر عیسائی طبقہ کی ممتاز شخصیتوں کو تہنیت کا فیصلہ

   

اداروں اور افراد سے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر سال کرسمس کے موقع پر عیسائی طبقہ کی ممتاز شخصیتوں کو تہنیت پیش کی جاتی ہے۔ سماجی خدمات، تعلیم، ثقافت، فائن آرٹس، میڈیسن، اسپورٹس اور دیگر شعبوں میں گزشتہ 10 برسوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد یا اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ کرسچن میناریٹیز فینانس کارپوریشن نے عیسائی تنظیموں، اداروں اور انفرادی افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 5 ڈسمبر تک روانہ کردیں۔ درخواستیں ہر ضلع میں واقع ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر کے پاس داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواست فارم اور دیگر تفصیلات منیجنگ ڈائرکٹر کرسچن فینانس کارپوریشن گروہاکلپا، سکنڈ فلور، معظم جاہی مارکٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ویب سائٹ www.tgcmfc.in سے درخواست فارم کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 040-23391067 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستوں کا خصوصی کمیٹی جائزہ لیتے ہوئے مستحق اداروں اور افراد کا انتخاب کرے گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر تقریب میں تہنیت پیش کی جائے گی۔ 1