کرناٹک۔ قبائیلی عورت کے ساتھ مارپیٹ کپڑے اتارے گئے‘ 8پر مقدمہ درج

,

   

دکشانا کرناٹک۔ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں کرناٹک کے دکشانا کننڈ ا ضلع لوگوں کے ایک گروپ نے ایک 35سالہ قبائیلی عورت کے ساتھ مارپیٹ کے بعد برسرعام کپڑے اتارے‘ پولیس نے پیر کے روز اس بات کی جانکاری دی ہیالاکا گاؤں میں 19اپریل کے روز پیش ائے واقعہ کے ضمن میں کرناٹک پولیس نے 8لوگوں کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی ہے۔

اس واقعہ کے پس پردہ اراضی کا تنازعہ بتایاجارہا ہے۔شکایت موصول ہونے کے بعد اٹھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے جن کی شناخت سندیپ‘ سنتوش‘ گلابی‘کوسوماں‘ لوکیا‘ انل‘ للتا اور چنا کیشوار کے طور پر ہوئی ہے۔کرناٹک لینڈ ریونیو ایکٹ 1964کے تحت دفعہ 94سی کے تحت حکومت کی جانب سے منظور شدہ اراضی کے ایک حصہ پر شیلٹر میں یہ جوڑا مقیم تھا۔

اس عورت کو اراضی کی اجرائی کے خلاف ملزمین تپے اور انہوں نے تنازعہ میں ریونیوعہدیداروں کی مداخلت پر بھی اعتراض جتایاتھا۔

عہدیداروں کے جانے کے بعد مذکورہ ملزمین نے اس عورت کے ساتھ مارپیٹ کی۔ متاثرہ اپنی بڑی بہن کے پاس پناہ لینے کیلئے بھاگا جس پر بھی ملزم افراد نے حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے اس سے قبل متاثرہ کی والد ہ کو بھی نشانہ بنایاگیاتھا۔

متاثرہ کے ساتھ ملزمین کی مارپیٹ کے وقت عوام بشمول گرام پنچایت ممبرس خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے۔ ملزمین نے اس حملے کا ایک ویڈیو بھی بنایا او راس کو سوشیل میڈیا پر وائیرل بھی کیا۔

پولیس نے غیرقانون بھیڑاکٹھا ہونے‘ تشدد کرنے‘ زدکوب کرنے‘ جان بوجھ کر ایک عورت پر ہجوم کاتشدد کرنے تاکہ عورت کی عصمت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا مقدمہ درج کیا اور مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔