کرناٹک۔ پھلوں کے مسلم تاجر کی بنڈی کے ساتھ توڑ پھوڑ کرنے والے چار گرفتار

,

   

دھرواڑ۔ کرناٹک پولیس نے پیر کے روزسری رام سینا سے منسلک چار لوگوں کو ضلع دھرواڑ میں ایک مسلم تاجر کی اپنی پھلوں کی بنڈی کے ساتھ توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت چدانندا کالال‘ کمار کٹی مانی‘ میلاراپاگڈا پنور اور مہالنگا ایگالی کے حیثیت سے ہوئی ہے۔

مذکورہ تاجر نبی صاحب کی پولیس میں ایک شکایت کے بعد انہیں تحویل میں لیاگیاہے۔مذکورہ دھرواڑ دیہی پولیس نے اٹھ لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے‘ غیر قانونی اجتماع‘ تشدد برپاکرنے اور جان بوجھ کر امن کو نقصان پہنچانے کے دفعات کے تحت درج کیاہے۔

پچھلے 15سالوں سے نوگایکرا ہنومان مندر کے احاطے میں نبی صاحب اپنے دوکان چل رہے ہیں۔اپریل9کے روز مذکورہ جہدکار مندر کے احاطے میں دیکھائی دئے اور پھلوں کو تباہ کیا اور استفسار کیاکہ یہاں پر کاروبار کو جاری نہ رکھیں

۔ریاست کے وزیر قانوناور پارلیمانی امور کے منسٹر جے سی مدھو سوامی نے ایوان میں کہاتھا کہ مذہبی میلوں اور منادر کے احاطوں میں غیر ہندو کوئی کاروبار نہ کریں۔ اس کے بعد سے ہندوتوا گروپس ڈھٹائی کے ساتھ تمام مذہبی مقامات سے مسلمانوں کو کاروبار خالی کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔

پھلوں کی دوکان کی تباہی کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی بشمول سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کماراسوامی جنھوں نے اس تاجر کی معاشی مدد کی ہے نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے۔