پولیس کو واقعہ کا ویڈیو حاصل ہوا‘ اور ملزم افراد کو پکڑنے کے لئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
بنگلورو۔ایک مسلم عورت کے ساتھ فوڈ اؤٹ لیٹ پر دیکھائی دینے والے ایک ہندو کی کرناٹک کے چیکابالا پور میں ایک گروپ کے ہاتھوں شدید پیٹائی کا واقعہ پیش آیاہے‘ پولیس کے مطابق حملے کے بعد مذکورہ عورت کو ”ایک ہندو شخص کے ساتھ کھانے کی ہوٹل پر دیکھائی“ دینے کے لئے متنبہ کیاہے۔
پولیس نے کہاکہ دونوں چیکا بالاپور کے ”گوپیکا چاٹس“ پرائے ہوئے تھے۔
عورت برقعہ پہنی ہوئی تھی۔ ملازمین نے دیکھا اور انہیں پتہ چلا کہ جس شخص کے ساتھ عورت وہاں پر ائی ہے وہ ہندو ہے۔پھر اس ہندو شخص کو بلاکر اس پر ان لوگوں نے حملہ کردیا۔
مسلم خاتون اس شخص کوبچانے کے لئے درمیان میں ائی اور حملہ آروں سے کہنے لگی کہ وہ اس شخص کو ”اچھی طرح“ جانتی ہے اور ان کے برتاؤ پر سوال اٹھایا۔
تاہم مذکورہ ہندو اشخاص نے عورت کو بتایاکہ ”ایک ہندو شخص کے ساتھ اس طرح ہوٹل میں آنا غلط بات ہے اور اس کے لئے انہیں معافی مانگنا چاہئے“۔
پولیس کو واقعہ کا ویڈیو حاصل ہوا‘ اور ملزم افراد کو پکڑنے کے لئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔