کرناٹک ایس آئی آر

   

بنگلورو،21 اگسٹ (یواین آئی) کرناٹک میں انتخابی فہرست کی نظرثانی کے عمل کے تحت 43.80 لاکھ ووٹر جانچ کے دائرے میں آگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان افراد کو نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جن کے ریکارڈ کا میچ نہیں ہوسکا یا جن میںایس آئی آر کے دوران خامیاں پائی گئیں۔ریاست میں تقریباً 5.54 کروڑ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 1.07 کروڑ ووٹروں کو اے ایس ڈی ڈی او زمرے میں رکھا گیا ہے اور انہیں مسودہ انتخابی فہرست میں شامل نہیں کیا جائیگا، جبکہ 4.46 کروڑ افراد کے نام مسودہ فہرست میں شامل ہونے کی توقع ہے ۔
۔اس عمل کے دوران 23.45 لاکھ ایسے ووٹروں کی شناخت کی گئی ہے جن کی تفصیلات کا میچ نہیں ہوسکا، جبکہ 20.35 لاکھ ووٹروں کی معلومات میں خامیاں پائی گئی ہیں۔ ان تمام 43.80 لاکھ ووٹروں کو نوٹس بھیجے جائیں گے اور ان سے متعلقہ دستاویزات پیش کرکے اپنی اہلیت ثابت کرنے کو کہا جائے گا۔مسودہ انتخابی فہرست 24 اگست کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (ای آر اوز) نوٹس جاری کریں گے ۔ بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) خود ووٹروں کے پاس جاکر نوٹس دیں گے اور سرکاری ایپ کے ذریعے نوٹس موصول ہونے کا ثبوت بھی درج کریں گے ۔