کرناٹک ضلع میں زلزلے کے معمولی جھٹکے

,

   

بھاری بارش کی وجہہ سے جن لوگوں کے میویشے’فیصلیں تباہ ہوگئی ہیں وہ زلزلوں کے جھٹکوں سے پریشان ہورہے ہیں۔
رام نگر۔ریاستی درالحکومت بنگلورو کے پڑوسی ضلع رام نگر میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس ہوئے ہیں‘ جس کے بعد لوگ خوف وہراسانی کی حالات میں اپنے مکانات سے باہر نکلنے پرمجبور ہوگئے۔

مقامی ضلع منتظمین کے بموجب تین جھٹکے 5:30صبح کے قریب محسوس کئے گئے تھے۔ ضلع بھر میں لوگ بالخصوص بارش سے تباہ ہونے والے رام نگر تعلقہ کے لوگوں نے ان جھٹکوں کو محسوس کیاہے۔

اس کا زیادہ اثر بیجارہا لی کاٹے‘ پدراشالی گاؤں میں رہا ہے۔

ضلع منتظمین مذکورہ گاؤں کو پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

بھاری بارش کی وجہہ سے جن لوگوں کے میویشے’فیصلیں تباہ ہوگئی ہیں وہ زلزلوں کے جھٹکوں سے پریشان ہورہے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے متعلق اب تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیاہے۔