مذکورہ ہندو تنظیموں کی جانب سے منصوبہ کیاجارہا ہے کہ مساجد میں عین اذان کے اوقات میں ’جئے شری رام‘ او م ناماہ شیوائے‘ کی نشریات کا منصوبہ کیاجارہا ہے
بنگلورو۔ کرناٹک میں حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں جہاں پر ہندو تنظیمیں مساجد میں عین اذان کے اوقات میں ہندو بھجن نشر کرنے کا منصوبہ سازی کررہے ہیں۔
ہندو کارکن بھارت شٹی نے پیر کے روز کہاکہ بنگلورو میں صبح 5بجے اذان کے اوقات کے دوران انجانیا مندر برالے یلاہانکا سے مہم کی شروعات کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں یہ مہم چلائی جائے گی۔ یہ ایک حساس مسئلے ہے اور چونکہ ابھی رمضان کی آمد ہوئی ہے کہ پولیس نے حفاظتی انتظامات کو وسعت دی ہے۔
مذکورہ ہندو تنظیموں کی جانب سے منصوبہ کیاجارہا ہے کہ مساجد میں عین اذان کے اوقات میں ’جئے شری رام‘ او م ناماہ شیوائے‘ کی نشریات کا منصوبہ کیاجارہا ہے۔مذکورہ شری رام سینا نے کہاکہاس نے صبح5بجے لاؤڈ اسپیکرس کو روکنے کے لئے انتظامیہ سے درخواست کی تھی۔
مذکورہ تحصلیدار اور آلودگی کنٹرول بورڈ نے کوئی بھی کاروائی نہیں کی۔ شری رام سینا کے بانی پرمود متھالیک نے کہاکہ”ہم ضلع کمشنران سے آخری حربے کے طور پر شکایتیں درج کرائیں گے۔
حکومت مسلم کمیونٹی سے کہاکہ سپریم کورٹ کے گائیڈ لائنس پر وہ عمل کریں۔ہم ان کی عبادت کی مخالفت نہیں کررہے ہیں۔ ہم لاؤڈ اسپیکرس کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ لاکھوں لوگوں کو اس سے تکلیف ہورہی ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ہر دن 5بجے صبح یہاں پر رام بھجن اور بھگوان شیو کے بھجن مندروں میں بجیں گے۔