کرناٹک میں حجاب پر پابندی ختم ، سدارامیا کا اعلان

,

   

فرقہ پرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ

بنگلورو: کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج فرقہ پرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کرتے ہوئے حجاب پر متنازعہ پابندی کو برخاست کرنے کا اعلان کیا۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے مسلم طالبات کیلئے خوشخبردی ی ہے۔ اب مسلم طالبات باحجاب ہوکر اسکول و کالج جاسکیں گی اور اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں گی۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد مسلم طالبات نے خوشی کا اظہارکیا اور کانگریس قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں بی جے پی حکومت نے کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔