کرناٹک میں 10ویں کے نتائج کا 19مئی کواعلان

   

بنگلورو : کرناٹک اسکول ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ19 مئی کو کرناٹک ایس ایس ایل سی ریزلٹ یعنی دسویں کا نتیجہ جاری کرے گا۔کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے بھی جمعہ کو اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء صبح 10.30 بجے سے ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔کرناٹک ایس ایس ایل سی کے نتائج کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان ریاستی وزیر تعلیم نے خود کیا ہے ۔ امیدواروں کو اب کرناٹک اسکول ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ کے ذریعہ سرکاری نتائج کے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔