نئی دہلی:کرناٹک کے وزیراعلی کو لے کر کانگریس میں من تھن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے دونوں امیدوار دہلی میں ہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے گھر پر ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی، جس میں راہل گاندھی اور کے سی وینوگوپال نے شرکت کی..اب دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس کس فارمولے پر آگے بڑھے گی۔ ڈھائی سال کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا ہوگا یا ایک وزیراعلیٰ اور ایک ڈپٹی وزیراعلیٰ ہوگا۔ اس دوران کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار بھی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وہیں سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا دو دن سے دہلی میں ہیں۔ آج پارٹی صدر کھرگے اور سونیا گاندھی کی ملاقات کے بعد کسی کے نام پر حتمی مہر لگنے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعلی کے عہدے کے مضبوط دعویدار ڈی کے شیوکمار نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ وہ کوئی عہدہ حاصل کرنے کے لیے نہ تو پارٹی کو دھوکہ دیں گے اور نہ ہی پارٹی کو بلیک میل کریں گے۔ انہوں نے کہا، “اب ہمارا اگلا ہدف (لوک سبھا انتخابات میں) 20 سیٹیں جیتنا ہے۔ ہماری پارٹی متحد ہے، اور میں کسی کو تقسیم نہیں کرنا چاہتا۔ میں ایک ذمہ دار آدمی ہوں۔ میں نہ تو پارٹی کو دھوکہ دوں گا اور نہ ہی بلیک میل کروں گا۔