کرناٹک کے گنا کسانوں کا احتجاج ختم

   

بیلگاوی، 6 نومبر (یو این آئی) کرناٹک میں گنا کسانوں نے چینی ملوں کے ساتھ 3600 روپے فی ٹن کے حساب سے گنا خریدنے کا معاہدہ ہونے کے بعد اپنا طویل عرصے سے جاری احتجاج ختم کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس تعطل کا خاتمہ ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے چینی ملوں میں گنے کی پیرائی کا کام متاثر ہوا تھا اور پورے علاقے میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔ یہ فیصلہ کسانوں کے نمائندوں، چینی ملوں کے انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعد کیا گیا۔ گنے کی خریداری کی نئی قیمت اس معاہدے کی بنیادی شرط رہی۔ امید ہے کہ چینی ملوں میں 6 نومبر سے گنے کی پیرائی دوبارہ شروع ہو جائیگی۔ اس سے ان کسانوں کو راحت ملے گی، جو گنے کی خریداری شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔