کرنل قذافی کا بیٹا شریک دواخانہ

   

بیروت: لبنان کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو کہا کہ لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کا بیٹا 2015 سے بغیر کسی مقدمے کے جیل میں رہنے کے خلاف دو ہفتہ قبل بھوک ہڑتال کرنے کے بعد اب لبنان کے ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ھنبیال قذافی کو لبنان میں اس وقت سے حراست میں لیا گیا ہے جب ایک پراسیکیوٹر نے ان پر 1978 میں لیبیا کے دورہ کے دوران لاپتہ ہونے والے لبنانی شیعہ عالم امام موسیٰ الصدر کی جگہ کے بارے میں معلومات چھپانے کا الزام لگایا تھا۔اس ماہ کے شروع میں بھوک ہڑتال پر جانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ھنبیال قذافی نے کہا کہ وہ ناانصافی کا شکار ہیں۔