کرنول جنرل اسپتال میں کورونا کی نئی شکل کے دو نئے معاملات

   

حیدرآباد۔28ڈسمبر ( یواین آئی ) کرنول جنرل اسپتال میں کورونا کی نئی شکل کے دو نئے معاملات سامنے آئے جس کے پیش نظرڈاکٹرس و ماہرین نے تہواروں کے سیزن میں احتیاط اورچوکس رہنے کی عوام سے خواہش کی ۔ماہرین نے عوام پر زوردیا کہ وہ ماسک کااستعمال کریں۔ان دونئے معاملات کے سامنے آتے ہی ریاستی محکمہ صحت چوکس ہوگیا ہے ۔اسپتالوں میں کورونا کے معاملات سے نمٹنے کیلئے خصوصی وارڈس بنائے گئے ہیں۔مرکزکی ہدایت کے بنیاد پر ریاست بھر میں کورونا کے معائنوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیاگیا ہے ۔