کرونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر امریکہ میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے ڈاکٹرس اور نرسوں کو امریکہ کا مفت ویزا دیاجائے گا

,

   

امریکہ کی غیرملکی میڈیکل پیشہ وار لوگوں سے گوہار‘ ڈاکٹرس‘ نرس ویزا کے لئے ائیں‘ کیونکہ سی او وی ائی ڈی19کے معاملات میں امریکہ نے چین کوپیچھے چھوڑ دیاہے۔

امریکہ محکمہ اسٹیٹ نے اعلان کیاہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر روک لگام لگانے کے لئے وہ انٹرنیشنل میڈیکل اسٹاف سے کام لینے پر غور کررہا ہے۔

محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ”ہم شعبہ طب کے پیشے سے وابستہ پیشہ وار افراد جو امریکہ میں ورک یا اکسینج وزیٹر کے طور پر کام کرنا چاہا رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی‘

بالخصوص جو سی او وی ائی ڈی19سے متاثرہ لوگوں کا علاج کررہے ہیں وہ قریب کے سفارت خانہ یا قونصل خانہ پہنچے تاکہ ویزا کے لئے درخواست دے سکیں۔

اورجولوگ پہلے سے متحدہ ہائے امریکہ میں غیرملکی میڈیکل پروفیشنل کے طور پر ہیں وہ جے۔1الائن فزیشن (ایم آر) ہیں وہ اپنے اسپانسر پروگرام کے متعلق ای سی ایف ایم جی سے بات کریں تاکہ امریکہ میں ان کے پروگرام کوتوسیع دی جاسکے۔

عام طور پر جے 1غیر ملکی میڈیکل ریسڈنس پروگرام ایک وقت میں ایک سال تھاجس کو اب بڑھاکر سات سال کردیاگیاہے۔

امریکی ویزا کی تاریخ ختم ہونے کی بات یہاں پر کوئی معنی نہیں رکھتی ہے کہ وہ کتنے سال سے امریکہ میں رہ رہے ہیں۔

کسی کی روانگی کی مطلوبہ تاریخ معلوم کرنے کا یہ طریقے ہے۔

جولوگ ویزا کا موقف تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا اس کو بحال کرنا چاہتے ہیں تووہ یو ایس سی ائی ایس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کی ویب سائیڈ مندرجہ ذیل ہے