حیدرآباد۔ 10ستمبر (یو این آئی)تلنگانہ کے کریم نگر میں واقع لوورمانیروڈیم سے پانی چھوڑاگیا۔اس ڈیم میں تقریباً 8,000 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا۔ 24.034 ٹی ایم سی کی گنجائش والے ڈیم کا پانی 23.516 ٹی ایم سی تک پہنچ گیا۔ اس کے پیشِ نظر کل شام کو دو دروازوں کو ایک فٹ کھول کر 4,000 کیوزک پانی نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔کلکٹرپامیلاست پتی اوردیگر کی موجودگی میں پانی کوچھوڑاگیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے ستیہ نارائنا نے کہا کہ ریاست میں اگلے سال فصل اور پینے کے پانی کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہے ۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ بالائی علاقہ سے زیادہ بہاؤ آنے کی وجہ سے دو دروازے کھول کر 4,000 کیوزک پانی نیچے چھوڑا جا رہا ہے ۔ ڈیم کی مکمل سطح 920 فٹ کے برخلاف اس کی موجودہ سطح 919.40 فٹ ہوگئی ہے ۔ جملہ 7,642 کیوسیک پانی کا بہاؤ دیکھاگیا۔
اسپِل وے کے ذریعہ 4,000 کیوسیک اور کاکتیہ نہر کے لئے 5,000 کیوسیک پانی جاری کیا گیا۔