نئی دہلی: کسان مہا پنچایت’ نے مرکز کے تین زرعی قوانین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ ‘کسان مہا پنچایت’ راجستھان کے کسانوں کا ایک گروپ ہے۔ کسانوں کے اس گروپ نے سپریم کورٹ سے دہلی کے جنتر منتر پر ستیہ گرہ کی اجازت مانگی ہے۔ کسانوں نے اپنے مطالبے کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ جمعہ یکم اکتوبر کو کسانوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست میں مرکز ، ایل جی اور دہلی پولیس سے 200 کسانوں کے غیر معینہ مدت تک ستیہ گرہ کی اجازت دینے کا حکم مانگا گیا ہے۔ راجستھان کے کسانوں کے گروہ “کسان مہا پنچایت” نے کہا ہے کہ اسے جنتر منتر پر ستیہ گرہ کرنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے ، جس طرح متحدہ کسان مورچہ کو اجازت دی گئی تھی