کسٹمر کی جانب سے غیر مسلم ڈیلیوری ایکزیکٹیو کی مانگ پر زوماٹو کا ردعمل”کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا“۔

,

   

بھوپال۔منگل کی رات پیش ائے ایک واقعہ میں مدھیہ پردیش کے جبل پور کے ساکن ایک شخص نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہاکہ وہ کھانے کی سربراہی کرنے والے ایپ زوماٹو کا آرڈر منسوخ کررہاہے کیونکہ انہوں نے ایک غیر ہندو ڈیلیوری ایکزیکٹیو کو میرے آرڈر کی سربراہی کے لئے متعین کیاہے۔

نامو سرکار ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے جس پر پنڈت امت شکلہ نام ہے نے 8.26کو تحریر کیاکہ”بس میں زوماٹو پر اپنا ارڈر منسوخ کررہاہوں کہ انہوں نے کے غیر ہندو رائڈر کو میرے کھانے کی سربراہی کے لئے متعین کیا‘ انہوں نے کہاکہ وہ رائڈر تبدیل نہیں کرسکتے اور نہ ہی پیسے واپس کرسکتے ہیں‘ میں نے کہاکہ آپ مجھے ڈیلیوری لینے کے لئے مجبور نہیں کرسکتے‘ مجھے نہیں چاہئے اور پیسے بھی واپس نہ کریں“۔

اپنے وکیل کے ساتھ اس مسلئے پر کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے پنڈ ت زوماٹو کسٹمر کیئر کے ساتھ ہوئی با ت چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے۔ اس نے شکایت کی تھی کہ اس کو ”ایک مسلم شخص“ کے ہاتھ سے ڈیلیوری آرڈر نہیں چاہئے۔زماٹو کے ہینڈل نے جواب دیا”کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

وہ خود ایک مذہب ہے“۔ زماٹو کے بانی دیپندر گوئل نے دوسراجواب دیا جس میں انہوں نے ترنگا کا ایک ایموجی پیش کیا اور لکھا کہ”ہمیں ائیڈیا آف ہندوستان پر فخر ہے اور اس کی ہم آہنگی اور ہمارے صارفین اور پارٹنرس بھی ہمارے لئے قابل فخر ہیں۔

ہمارے اصولوں کے اقدار میں آنے والے کسی بھی کاروباری نقصان کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے“۔مسٹر گوئیل کے مسیج کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق قومی الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہاکہ ”سلام ہے دیپندر گوئیل‘ ہندوستانی کی حقیقی صورت گری ہو آپ‘ ہمیں آپ پر فخر ہے“۔

جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”احترام‘ آپ کے ایپ سے محبت ہوگئی ہے۔کمپنی کے پس پردہ متاثرہونے کی وجہہ فراہم کرنے کا شکریہ“۔

چیرمن آر پی جی انٹرپرائزس ہرش گوئینکا نے ٹوئٹ کیا کہ”اگر آپ پوچھیں گے میں کون ہو‘ میں یہی کہوں گا کہ میں ایک ہندوستانی ہوں‘ ایک بیٹا‘ ایک باپ‘ ایک کاروباری‘ ایک ہندو۔ میرا ہندو ہونا صرف ایک شناخت کے زوایے سے ہے۔

اس کے باوجود ساری دنیا میں مذہب کی شناخت محدود پابندیوں کی بنیاد پر کی جارہی ہے“۔ صحافی برکھا دت‘ اداکارہ سوارا بھاسکر اور راہول دیو نے بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مسٹر گوئیل کے جواب کی ستائش کی۔