ریاست کے تازہ سیاسی حالات میں سابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ کا سنسنی خیز ریمارک
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے سینئیر قائد سابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت بجلی گر سکتی ہے ۔ پارٹی کارکن انتخابات کے لیے تیار رہے ۔ ریاست میں گذشتہ چند دنوں سے قبل از وقت انتخابات کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں ۔ حال ہی میں کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ریاست میں ایک اور ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں تمام سیاسی جماعتیں مصروف ہوگئی ہیں انہیں سیاسی سرگرمیوں کے دوران ٹی ناگیشور راؤ کا سنسنی خیز ریمارکس سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ ٹی ناگیشور راؤ ٹی آر ایس کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھا ہے ۔ ان ریمارکس کے بعد یہ افواہیں گشت کررہی ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ قبل از انتخابات کے لیے تیار رہنے کا انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا ہے ۔ سابق وزیر نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے ریاست کا دورہ کیا تھا اس مرتبہ وہ ساری توجہ اسمبلی حلقوں پالیر پر مرکوز کریں گے ۔۔ ن