حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ میں 16 سالہ لڑکے کو ایک لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے شبہ میں قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد ایان 16 سالہ پرگتی نگر، جواہر نگر میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے والد محمد رضوان سیکوریٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ گرمائی تعطیلات میں وہ اپنے والد کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے کیٹرنگ کا کام کررہا تھا۔ جمعرات کو بھی وہ ایک تقریب میں سینک پوری میں کیٹرنگ کے لئے گیا تھا۔ کام ختم کرکے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ویرا ریڈی انکلیو کے پاس ٹھہرا ہوا تھا اور اس وقت اس کے ایک دوست کو فون آیا کہ ایان ان کی لڑکی کو ہراساں کررہا ہے۔ اس کے چند منٹوں پر دو بائیک پر چار افراد آئے اور ڈنڈوں سے ایان پر حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ اس کی اطلاع فوراً پولیس کو دی گئی اور ایان کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ ش