کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کیلئے حکومت کوشاں

   

سری نگر: جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ سرکار نے عوام سے جتنے بھی وعدئے کئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عبداللہ خاندان نے جموں وکشمیر میں آئین کو مضبوط بنایا ہے ۔انہوں نے یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ نیشنل کانفرنس نے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں مرحلہ وار بنیادوں پر حل کرنے کی پور سعی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مرکز نے ریاستی درجہ کی بحالی کے حوالے سے جو وعدہ کیا اس کو پورا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کے حوالے سے جو وعدہ کیا گیا تھا اس کو پورا کیا جائے ۔کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور باز آباد کاری پر کہاکہ پنڈتوں کی گھر واپسی کی خاطر سرکار کام کر رہی ہے اور ہم انہیں یقین دلانا چاہتے ہیں باز آباد کاری اور گھر واپسی کے حوالے سے موجودہ سرکار کے دور میں ہی پیش رفت ہوگی۔