کشمیر میں رمضان کی تیاریاں جاری :صوبائی کمشنر

   

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری کا کہنا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر وادی میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں تمام تہوار مل کے مناتے ہیں اور کل بھی ماہ رمضان کے متعلق اہم میٹنگ ہونے والی ہے ۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا، ‘ماہ رمضان کے بارے میں پہلے ہی ایک میٹنگ ہوئی ہے اس کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں تمام تہوار مل کے مناتے ہیں۔