سرینگر: جموں کشمری میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ انکاونٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ میڈیاکے مطابق سیکوریٹی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید 3 عسکریت پسندوںکو شہید کیا۔ میڈیا کے مطابق فوج کے سرچ آپریشن کے دوران یہ انکاونٹر کا واقعہ پیش آیا۔ سیکوریٹی فورسز نے کل بھی 3 ک عسکریت پسندوں کو ہلاک کردی تھا جس کے بعد دو روز میں یہ تعداد 6 ہو گئی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں دراندازی کے ذریعے جنگجو اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔