کشمیر کی ڈل جھیل منجمد، درجہ حرارت منفی 11.4 ڈگری سلسیس

   

سرینگر : کشمیر وادی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ مشہور ڈل جھیل شدید سردی کے باعث منجمد ہوگئی ہے اور سرینگر میں 1991ء کے بعد سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ 1991ء میں درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اب درجہ حرارت منفی 11.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہیکہ 1893ء میں سرینگر میں درجہ حرارت 14.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔