نیوم۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جاریڈ کشنور کی منگل کے روز سعودی عربیہ کے نیوم میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس ملاقات کے دوران انہوں نے مشرقی وسطی علاقے میں امن کے امکانات کے متعلق تبادلے خیال کیاہے۔
کشنور جو ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد بھی ہیں نے پیر کے روز سے علاقہ کا دورہ شروع کیاہے۔پچھلے کچھ دنوں سے کشنور سرگرمی کے ساتھ اسرائیل اور میڈل ایسٹ کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔
تمام عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہئے۔
ڈبلیو اے ایم کے لئے ایک انٹرویو میں کشنور نے بتایا تھا کہ یہ ممکن اور ”منطقی“ ہے کہ تمام 22عرب ممالک کو ایک روز اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیاکہ دنیا اس بات کی شاہد ہوگئی ہے کہ”مہینوں“ میں چار عرب مملکت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحال کریں گے۔
مصر1978‘ اردن1994میں اور متحدہ عرب امارات2020میں صرف عرب ممالک ہیں انہوں نے اپنے تورایخ کا اعلان کیاہے
حالات کے معمول پر آنے سے فوائد
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کومعمول پر لانے سے ہونے والے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ملک کی ٹکنالوجی‘ معیشت‘ اور اڈوانسمنٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے اسرائیل کومیڈل ایسٹ کی سلیکان ویلی قراردیاہے۔استفسار کرنے پر کہ اگر وہ مانتے ہیں تمام 22عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ایک روزبحال ہوں گے تب اس کا برجستہ جواب دیتے ہوئے کشنور نے کہاکہ ”سو فیصد“۔
انہوں نے کہاکہ ”میں مانتاہوں کہ یہ منطقی ہے ان کے لئے اوریہ بھی مانتا ہوں کہ یہ وقت یہ کام کرنا صحیح بھی ہے“