کلیان لکشمی اسکیم کیلئے 1225کروڑکی اجرائی: پونم پربھاکر

   

حیدرآباد ۔22۔ اگست (سیاست نیوز) وزیر بہبودیٔ پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے بتایا کہ بی سی اور ای بی سی طبقات کی غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے کلیان لکشمی اسکیم کے تحت حکومت نے 1225.43 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی سال 2024-25 میں کلیان لکشمی اسکیم کیلئے بجٹ میں 2175 کروڑ مختص کئے گئے۔ پہلے مرحلہ میں 1225.43 کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء درخواستوں کے علاوہ نئے درخواست گزاروں کیلئے بھی امدادی رقم جاری کی گئی ۔ 1