کلیجی گردہ کٹاکٹ

   

اجزا : کلیجی (چھوٹے پیس کر لیں) آدھا کلو، گردہ ایک عدد، کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ ، نمک حسبِ ذائقہ ، پیاز (چوپ کی ہوئی) دو عدد ، لہسن کے جوے (کوٹ لیں) 6 سے8 عدد ، ٹماٹر (کاٹ لیں) چار عدد ، ہری مرچیں 4 سے6 عدد ، املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے، دہی ایک کپ ، قصوری میتھی (پتے والی) ایک کھانے کا چمچہ ، تیل ایک کپ۔
ترکیب : سب سے پہلے کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اس کے بعد کلیجی ، گردہ ، کُٹی لال مرچ ، نمک ، پیاز ، لہسن ، ٹماٹر ، ہری مرچیں ، املی کا پیسٹ اور دہی ڈال کر بغیر پانی ڈالے پکائیں۔کلیجی کا پانی خشک ہونے پر میتھی ڈال کر 3 سے4 منٹ تک بھون لیں۔ تیل اوپر آنے پر 3 سے4 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ تیار ہو جائے تو گرم گرم روٹیوں کے ساتھ سرو کریں۔