کمبھ اسنان کیلئے عقیدت مندوں کو لے جانے والی بس الٹی، آٹھ زخمی

   

ستنا: کمبھ اسنان کیلئے گجرات کے سورت سے اتر پردیش کے پریاگ راج جارہی ایک پرائیویٹ مسافر بس مدھیہ پردیش کے میہر تھانہ علاقے کے بارہیا گاؤں کے نزدیک آج صبح ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں آٹھ عقیدت مند زخمی ہوگئے۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو امرپاٹن کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔