کیرامیری ۔16 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرامیری منڈل کے موضع جوڑے گھاٹ میں 17اکتوبر کو منائی جانے والی کمرم بھیم کی 84ویں برسی کے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ، آج ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد ویبکٹیش دھوترے سپرڈنٹ آف پولیس ڈی وی سرینواس پروجیکٹ آفیسر آء ٹی ڈی اے اوٹنور خوشبو گپتا اور دیگر نے جوڑے گھاٹ کا دورہ کرتے ہوے اس پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے انتظامات سے متعلق اطلاع دیتے ہوے کہاکہ کمرم بھیم کی 84ویں برسی کے موقع پر جوڑے گھاٹ میں تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اسی ضمن میں سپرٹنڈنٹ آف پولیس سرینواس نے کہاکہ اس پروگرام کے تحفظی انتظامات کے لیے ایک سپرٹنڈنٹ آف پولیس کی نگرانی میں ایک ایڈیشنل ایس پی ، 3ڈپی ایس پی ، 15سرکل انسپکٹر اور 28 سب انسپکٹروں کے ساتھ کل 460 پولیس اہلکاروں کا تقرر کیا گیا ہے۔